امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہفتے کی علی الصبح ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں سانتا مونیکا بلیوارڈ پر واقع ایک نائٹ کلب کے باہر ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک جبکہ 6 دیگر شدید زخمی ہیں۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کیپٹن ایڈم وین گارپن کے مطابق، ایک پیرامیڈک نے زخمیوں میں سے ایک شخص کے جسم پر گولی لگنے کا زخم بھی دریافت کیا ہے، جس کے باعث واقعے کی نوعیت مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، گاڑی نے سب سے پہلے کلب کے باہر موجود ایک ٹاکو ٹرک کو ٹکر ماری، پھر ویلیٹ پارکنگ اسٹینڈ اور بعد ازاں وہاں موجود ہجوم کو روند ڈالا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں جائے وقوعہ کو پولیس کی جانب سے سیل کیے جانے اور ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں مذاکرات کامیاب، اسپیکر نے ریفرنس مؤخر کر دیا
ٹک ٹاک کا امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی خبروں کی تردید
کراچی،فش ہاربر میں ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کا اعلان