لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا.
باغی ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ سے زائد افرادکو نقل مکانی کرنا پڑی ہے،کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آگ کے باعث 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ریڈ فلیگ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ آگ اب تک 37 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو تباہ کر چکی ہے۔لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں لوٹ مار میں ملوث 2 درجن سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔
ڈیم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے
باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، ایک یادگار سفر،تحریر :نورفاطمہ
کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ تباہ، 3 افراد ہلاک
فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل








