لوٹوں کو ہمیں لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں،بازار سے شرم ملتی تو ان کو لے کر دے دیتا۔ راجہ پرویز اشرف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے بات کرنے کی کوشش کررہاہوں

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ احتجاج پر حکومتی اراکین نے نویدقمر کو گالیاں دیں،آپ ہمیں بےنقاب نہیں کررہے ،آپ خود کو ایکسپوز ہورہے ہیں نوید قمر نے جب احتجاج کیا تو سرکاری لوگوں نے گالیاں دیں اور حملہ آور ہوئے، مجھ سے چار مرتبہ فلور واپس لیا گیا ، اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا جارہا ،

قومی اسمبلی میں گارڈز موجود تھے،راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر سے گارڈز ہٹانے کی درخواست کی،اور کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ،گارڈز ہٹادیئے جائیں،فواد چودھری نے کورم کی نشاندہی کردی،ڈپٹی اسپیکرنے ایوان میں گنتی کی ہدایت کی،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے دوران ہمارے پاس نمبرزنہیں تھے،آپ جو ترمیم کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد ہمیں بےنقاب کرنا ہے،تم کہتے ہو منزل کی طرف رواں ہولیکن تم بھٹک چکے ہو،مجھے رینٹل کہنے والے آج تمہارے دورمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھومیں بجلی چار روپے یونٹ دیتا تھا تم 26 روپے یونٹ دے رہے ہو، شرم کرو،لوٹوں کو ہمیں لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے گزارش ہے کہ آپکو جو لوگ خوش کررہے ہیں ان کی باتوں پر نہ جائیں ، ان لوگوں نے ایسی باتوں سے نوازشریف، پرویز مشرف اور چودھریوں کوخراب کیا،میں تم لوگوں کو جانتا ہوں تم ممبر نہیں قوال ہو، قوال بھی نہیں ہمنوا ہو،یہ چینی چور ہیں اور کہتے ہیں ہم ترمیم کرنے جارہے ہیں،اگر بازار سے شرم ملتی تو ان کے لے کر دے دیتا۔شاہ محمود قریشی تقریر کے بعد فرماتے ہیں کہ میرے بعد فواد چودھری بات کریں گے ایسا نہیں ہوتا کہ مجھ سے فلور لیں اور شاہ محمودقریشی کو دیں،رینٹل پاور کیس میں اللہ نے مجھے سرخرو کیا،

قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی ہاتھا پائی، اپوزیشن ہماری جمہوریت پرسیاہ دھبہ ہے،اسد عمر

Shares: