سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، جس سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب
‌اس وقت پانی کی آمد 1 لاکھ 22 ہزار 184 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 13 سو 84 کیوسک ہے، مناور توی میں پانی آمد 2364 جبکہ جموں توی 4657 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ بیراج پر 11 لاکھ کیوسک تک پانی کا اخراج ہوسکتا ہے
اس سے قبل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھااورترجمان کا کہناتھاکہ مطابق بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، جس سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر کے فوری انتظامات کی ہدایت کر دی تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارش کے باعث ہفتے کے روز تک ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور موسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Leave a reply