باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) تحصیل بھر میں کم وزن روٹی و نان زائد قیمت میں فروخت جاری، تحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے عوام کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا عوام نے دہائیاں دیتے ہوئے اے سی خرم حمید چونیاں ڈی سی قصور فیاض موہل اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے فوری نوٹس لے کر بااثر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور تحصیل پرائس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلاف کے مطابق چونیاں، الہ آباد کنگن پور ،چھانگا مانگا و دیگر علاقوں میں تندور اور ہوٹل مالکان نے نان و روٹی کے من مرضی کے ریٹس مقرر کرکے وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں جبکہ روٹی اور نان کے مقررہ وزن 100 گرام کی بجائے 60 سے 70 گرام اور روٹی کی قیمت 20 روپے،اسی طرح نان کی قیمت بھی 30 سے 40 روپے وصول کی جارہی ہےتحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بااثر تندور و ہوٹل مالکان کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں اور عوام کو ناجائز منافع خور تندور و ہوٹل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔شہریوں شہزاد غوری، یاسین ملک، امجد چوہدری، عدیل ارشد و دیگر کا کہنا ہے کہ ایک طرف سوئی گیس بھی کبھی کم اورکبھی پوری آتی اور کبھی بندکا سلسلہ جاری ہے اور غریب عوام جب اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے نان و روٹی خریدنے کیلئے تندوروں کا رخ کرتے ہیں تو یہ تندور و ہوٹل مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ روٹی و نان کا وزن بھی کم ہوتا ہے اگر ان سے ریٹس اور وزن کے متعلق شکایت کریں تو یہ بدتمیزی اور بدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔ لگتا ہے تحصیل انتظامیہ ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمیشنر لاہور، ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے فوری نوٹس لے کر بااثر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور تحصیل پرائس کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔