چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی)لوئر چترال کے گاؤں موری لشٹ میں گاڑی حادثہ کا شکار ، 2 افراد زخمی
تفسیل کے مطابق لوئر چترال کے گاؤں موری لشٹ میں تھانہ کوغذی پولیس کے مطابق آج دو بجے موری لشٹ کے مقام پر سوزوکی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مسمی سید اللّٰہ ولد شاہ عبدالقادر سکنہ کوراغ اور خلیل اللّٰہ ولد محمد ولی سکنہ تورکہو حال بونی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد اور تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او رحیم بیگ نے اپنے جوانوں کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر کوغذی پہنچایا جہاں اُنہیں بنیادی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ۔ تھانہ کوغذی ایس ایچ او کے مطابق حادثہ کی شکار ہونے والی گاڑی کو ریکور کرنے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع دی گئی ہے ۔ یہ حادثہ گاڑی میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
Shares:








