مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ کردیا گیا۔
باغی ٹی وی: فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی رپورٹس کے مطابق پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا ہے،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے،کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی، گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا
نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا،وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-
ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-








