اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ یکم اپریل 2025 سے نئی ایل پی جی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔
رپورٹ کےمطابق نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 2,443.37 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کردی گئیں، ایل پی جی صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 2,930.71 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کی گئی جب کہ ایل پی جی کی فی کلو زیادہ سے زیادہ قیمت 248.37 روپے مقرر ہوگئی۔
ٹرمپ کی ایران پر بمباری کی دھمکی،خامنہ ای کا سخت ردعمل
ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس، مارجن اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35,000 روپے فی میٹرک ٹن شامل شامل ہیں، مارکیٹنگ مارجن 17,000 روپے، ڈسٹری بیوشن مارجن 10,000 روپے فی ٹن مقرر کردی گئی، ٹرانسپورٹیشن چارجز 8,000 روپے فی ٹن شامل ہے۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ