پاکستان میں ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی-
باغی ٹی وی :عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی مہنگی کر دی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 70 ڈالرز کا اضافہ ہوا عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل 31 جولائی کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ،کیونکہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔
پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل
انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرانس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔
روسی خام تیل کی خریداری کے وقت ایک بڑی بحث اس بات پر تھی کہ کیا روسی خام تیل ’یورل‘ کو پاکستانی ریفائنریاں صاف کر سکتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس کا معیار بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے برینٹ خام تیل سے مختلف ہے پاکستان میں عام طور پر مشرق وسطیٰ سے آنے والا عربیئن لائٹ خام تیل استعمال کیا جاتا ہے۔