اوگرا نے ایل پی جی مزید سستی کر دی، فی کلو قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی

2 دن قبل
تحریر کَردَہ
OGRA

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید 4 روپے 63 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 838 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقرر کی گئی ہے، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

یاد رہے کہ مئی کے آغاز میں بھی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کمی کی تھی۔

ایف آئی اے کارروائی، کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

Latest from اسلام آباد