سردی میں اضافے کے ساتھ ہی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 39 پیسے فی کلو بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلو گرام کا سیلنڈر بھی 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو سی پی سے منسلک ہے جبکہ امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کا بھی براہِ راست اثر قیمتوں پر پڑتا ہے
پی ٹی اے نے وی پی این سروس کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا
اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ
انگلش آل راؤنڈر کا بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ
یوکرینی صدر کی میکرون سے ملاقات، جنگ کے خاتمے پر گفتگو








