لٹنے والے کا جرم لٹنا بن گیا،پولیس کا کلیہ

0
35

قصور
تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سید چراغ شاہ ٹاون میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر لکڑی کے تاجر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگانے کی بجائے لٹنے والے تاجر کو ہی دھمکانے لگی اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی واراتوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجا ب سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا کل تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سید چراغ شاہ ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گن پوائنٹ پر لکڑی کے تاجر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی تاجر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاجر نے جب ڈکیتی کی اطلاع پولیس کو ایمرجنسی نمبر ریسکیو 15 پر دی تو پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگانے کی بجائے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے تاجر کو ہی دھمکانا شروع کر دیا جس پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ اور علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی واداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے نارواسلوک پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply