لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کروڑوں روپے صفائی کے واجبات مانگ لئے۔
باغی ٹی وی: ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے پی سی بی کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی 2017 سے اب تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی تمام سیریز اور میچز کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا، 2017 میں کھیلے گئے ورلڈ الیون، پاک سری لنکا سیریز اور پی ایس ایل کی ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پی یس ایل 8 کیلئے 50 لاکھ کے بل بھجوائے گئے ہیں 2022 میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ، پاک آسٹریلیا اور 2017 میں کھیلے گئے میچز کے عوض 2 کروڑ 35 لاکھ کے بقایا جات باقی ہیں ،پی ایس ایل 7 کے میچز میں دی جانے والی سروسز کے واجبات 1 کروڑ 10 لاکھ بھی ادا نہیں کیے گئے-
پی ایس ایل 8 کیلئے بھی تمام تر صفائی کی ذمے داری ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس ہے، 2022 میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے ایک کروڑ 10 لاکھ کےواجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔