ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے لیاری میں مشترکہ کاروائی کر تے ہو ئے انتہا ئی مطلوب ملزمان امن عرف نر یش اور اُسامہ عرف مارواڑی کو گر فتارکر لیا۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لا ڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ وصو لی، منشیات فروشی، ڈ کیتی اور گر نیڈ حملے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشا ف کیا ہے کہ راشد عرف چکنا اور ارشاد عر ف اُلو (زاہد لا ڈ لہ گروپ)کے حکم پر مورخہ 15نومبر 2020کو لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رکشے میں سوار صدام کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ ملزم امن عرف نر یش نے مز ید انکشاف کیاکہ دیگر ساتھیوں سفیر، فواد، شیروز عرف ڈاڈا کے ساتھ ملکر لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور سمیر، اُ سا مہ اور میمن کے ساتھ ملکر بلد یہ، سول ہسپتال، جو ڑ یا بازار اور شیر شاہ کے علاقو ں سے اسلحے کے زور پر 60سے زائد ڈ کیتیاں بھی کر چکاہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز