محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی کی مبارکباد

ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی
sports

لاہور: پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹائیٹل اپنے نام کیا،محمد آصف نے چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا،محمد آصف کا تیسری بار چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے،محمد آصف کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئےمحمد آصف نےفائنل میں ایرانی کیوئسٹ علی غاراگوزلو کو شکست دی،بیسٹ آف نائن فریمز کےفائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں، پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

Comments are closed.