مظفرگرھ(باغی ٹی وی رپورٹ)روہیلانوالی کے قریب بھیانک سڑک حادثہ، چار افراد جاں بحق
تفصیل کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ روہیلانوالی کے قریب مرحبا ہوٹل کے قریب روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ویگن اور ایک موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار دو معصوم بچے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے گئے ایک مرد اور عورت نے بھی دم توڑ دیا۔
وفات پانے والے مرد کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ہےجو کہ اپنی بھابھی اور بھتیجوں کی دوائی لے کر گھر واپس جا رہا تھا اور وہ ڈمر والا کا رہائشی تھا۔
اس حادثہ کی وجہ سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔