پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ تین جنوری سے شروع ہونے والے تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل میلبورن سے سڈنی جانے والی پرواز مس کر گئے، محمد حفیظ، جنہوں نے حال ہی میں ڈریسنگ روم میں سونے پر کھلاڑیوں پر جرمانے متعارف کروائے، ایئرپورٹ کے قوانین پر عمل کرنا بھول گئے اور پرواز سے غائب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حفیظ نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ سڈنی جانا تھا لیکن وہ ایئرپورٹ پر پرواز مس کر گئے۔اہلیہ کے ساتھ سفر کرنے والے حفیظ ایئرپورٹ پر دیر سے پہنچے جس کے بعد عملے نے انہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔حفیظ اور ان کی اہلیہ ایئرپورٹ پر موجود تھے تاہم انہوں نے فلائٹ کا وقت چیک نہیں کیا۔ بعد میں، جوڑے نے چند گھنٹوں کے بعد سڈنی کے لیے ایک اور پرواز کی۔ ٹیم انتظامیہ اس معاملے پر خاموش ہے۔

Shares: