ممتاز مذہبی شخصیت محمد حسین نجفی 91 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے
سرگودھا: ممتاز مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
باغی ٹی وی : علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی اور مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےمدرسہ سلطان المدارس میں اداکی جائےگی،آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، ان کا تعلق سرگودھاکےنواحی گاؤں زاہدکالونی سے تھا وہ ان 1932 میں پاکستان میں پیدا ہوئے، پاکستان کے شیعہ مرجع مجتہد تھے اور برِصغیر کے شیعہ مراجع میں آیت اللہ سید علی نقی نقوی لکھنوی کے بعد مقامِ مرجعیت پر فائز ہوئے –
الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
علامہ محمد حسین نجفی کو محمد حسین ڈھکو کے نام سے جانا جاتا تھا ان کی تحریر کردہ کتب میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں،مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں علامہ محمد حسین نجفی نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں،محمد حسین نجفی سرگودھا اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے-
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم
ان کے انتقال پرعلامہ ساجد حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔