پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ

پارٹی کا نام استعمال کیا تو پارٹی قانونی کارروائی عمل میں لائے گی
0
142
PTI-flag

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سابق مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے فارغ کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو آئندہ کسی بھی فورم پر پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا-

میاں عبد الباسط کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے چودھری محمد اشفاق کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے پارٹی کا نام استعمال کیا تو پارٹی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

اوچ شریف:سی ای او ہیلتھ کا رورل ہیلتھ سنٹرکا سرپرائز وزٹ

قبل ازیں چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور این اے 131 کے امید وار ندیم ہارون رشید خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں ندیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ابھی کسی بھی سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کیا پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ فوج ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 …

Leave a reply