لاہور کے معروف تجارتی و ثقافتی مرکز ایم ایم عالم روڈ پر واقع آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ،اپوو،ا کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے بانی و صدر ایم ایم علی اور سینئروائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان کے درمیان ایک تفصیلی اور اہم ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں اپوواکی موجودہ صورتحال، کارکردگی، اور مستقبل کے اہداف پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر آئندہ ہونے والے ایونٹ، یعنی "استحکام پاکستان کانفرنس و تقریب تقسیم شان پاکستان ایوارڈ” کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی گئی۔تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل لائحہ عمل مرتب کیا گیا، جس میں دعوت ناموں کی تقسیم، مہمانانِ خصوصی کا انتخاب، میڈیا کوریج، اور سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اہم امور شامل تھے۔
ایم ایم علی اور ملک یعقوب اعوان نے ملاقات کے بعد کہا کہ ان شاء اللہ، یہ ایک تاریخی اور شاندار پروگرام ہوگا جو ملک و قوم کے لیے ایک مثبت پیغام لے کر آئے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ اپووا کے پلیٹ فارم سے عوامی فلاح، قومی ہم آہنگی، اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم اپنی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور سماجی ترقی کے لیے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ ملاقات میں آئندہ کے پروگرامز، ورکشاپس،دفاتر کے افتتاح،اضلاع میں کوآرڈینیٹر کی تقرری پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی تاکہ اپووا کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
14 اگست کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں استحکام پاکستان کانفرنس میں ممتاز قومی شخصیات شریک ہوںگی، شان پاکستان ایوارڈ ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے اپنے شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔








