ریاض: وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کوریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیرِ خزانہ عبدالمحسن الخلاف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے پاکستان میں کلی معیشت کے استحکام کے رجحانات اور معیشت کو مزید بہتر بنانے کے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیاسینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے سعودی عرب کی دوطرفہ اور کثیرالجہتی معاونت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قیادت اور دونوں برادر ممالک کے عوام کی توقعات پوری کرنے کے لئے تدبیراتی اور حکمتِ عملی کے دونوں محاذوں پر قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیر خزانہ ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے دورے پرہیں،دورے کے دوران انہوں نے شاہی دربار کے مشیر محمد التواجیری سے ملاقات کی اور مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں کو انٹرویوز بھی دیئے۔

Shares: