کرکٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا
pcb

حیدرآباد،دکن: آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف شاندار فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز سری لنکا کے ورلڈکپ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس کو جیت دلوانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں، قومی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بےحد خوشی ہے، ٹارگٹ آسان پر پوری قوم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا تھا ساتھ انہوں نے حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اٹلی میں 2,000 سال قدیم مقبرہ دریافت

پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار سنچریاں تھیں جن کی بدولت گرین شرٹس نے اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور محمد رضوان کو شاندار بلے بازی کا میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔

سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج

Comments are closed.