لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔
باغی ٹی وی: محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہوگا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری 2024 کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جنوری 2024 کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری
https://x.com/TheRealPCBMedia/status/1744257621002174829?s=20
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے چھ کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ روانگی
جبکہ پاکستان اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان)، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔