محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

امید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے
0
164
pcb

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

باغی ٹی وی : پی سی بی کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف پاکستان انڈر19 ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے،محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈکپ ہوگا۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے شکر گزار ہیں ، یہ ذمہ داری ان کے لیے باعث اعزاز ہے، وہ انڈر19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کے منتظر ہیں ، یہ دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور امید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے وہ پاکستان کی سینیئر ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں لہٰذا وہ اپنا تجربہ انڈر 19 سیٹ اپ میں بھی بروئےکار لائیں گے تاکہ انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جاسکے کہ وہ انٹرنیشنل لیول تک بڑھ سکیں۔

ذکاء اشرف پی ایس ایل کو یو اے ای کیوں لے جارہا ہے؟

محمد یوسف نے 1998 سے 2010 تک اپنے کریئر میں 7 ہزار 530 ٹیسٹ رنز اور 9 ہزار 720 ون ڈے رنز اسکور کیے،انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال ( 2006 ) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانےکا اعزاز حاصل ہے ۔

اس سے قبل وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا،پی سی بی اعلامیہ کے مطابق وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

ورلڈ کپ میں شامی کی کارکردگی شاندار رہی،عبدالرزاق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور کرکٹ مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔

اتر پردیش ریاستی حکومت کا محمد شامی کے گاؤں کے لئے بڑا فیصلہ

Leave a reply