صوبہ سندھ کے دارالھکومت کراچی کے علاقے لیاری میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ ملزم بلال نے پسند کی شادی کیلئے اپنی ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کو قتل کیا، لڑکی کے گھروالوں نے بلال سے الگ گھر لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کو پورا کرنے کیلئے بلال نے گھر والوں سے کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوچکی ہے جس سے اس کی ایک بیٹی بھی ہے جب کہ ملزم اپنی گھر کی خواتین کی آزاد خیالی اور ان کے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے بھی سخت خلاف تھا۔بتایا گیا ہے کہ لیاری موسیٰ لین میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کے واقعے کا مقدمہ بغدادی پولیس نے درج کیا، مقدمہ گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے جب کہ مقدمہ میں والد نے بیٹے پر شبہ ظاہر کیا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔مدعی مقدمہ محمد فاروق نے بتایا کہ گھر میں میرے ساتھ 60 سالہ بیوی شمشاد، طلاق یافتہ بیٹی مدیحہ، بیٹا سمیر علی، اس کی اہلیہ عائشہ، اس کی 3 ماہ کی بیٹی اور 12 سالہ نواسی علینہ رہائش پذیر ہیں، 18 اکبوتر کی رات بیٹی ثمینہ گھر آئی ہوئی تھی جسے چھوڑنے جوبلی جا رہا تھا، راستے میں بیٹی نے بتایا بھائی بلال گھر پر آیا ہوا ہے، رات سوا تین بجے اپنے گھر پہنچا اور دروازے پر دستک دی تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔گھر کے سربراہ نے بتایا کہ میں نے اپنے پاس موجود چابی سے دروازہ کھولا تو میں نے دیکھا میری بیٹی مدیحہ خون میں لت پت پڑی ہے، میری بہو عائشہ بھی خون میں لت پت اور اس کی 3 ماہ کی بیٹی بیڈ کے نیچے تھی، ٹی وی لاؤنج میں بیوی شمشاد اور صحن میں نواسی علینہ بھی خون میں لت پت پڑی تھی، چاروں کے تیز دھار آلے سے گلے کٹے ہوئے تھے۔
وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار