نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

پشاور کےعلاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس اسٹیشن پہنچ گئی، پولیس نے بیٹوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

باغی ٹی وی: نافرمان بیٹوں سے تنگ بوڑھی ماں رضیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پولیس اور حکومت اُسے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائےمتاثرہ خاتون نے بیٹوں کے خلاف ہاتھ میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھا تھا۔

اے ایس پی فقیر آباد سید طلال کے مطابق بچے متاثرہ خاتون سے پیسے مانگتے تھے گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے ہیں جس پر خاتون فریاد لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے بیٹوں کو بُلا کر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

Comments are closed.