مافیا کے سامنے حکومت بے بس،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں فساد کی وجہ سے ریاستی نظام زمین بوس ہورہا ہے،عوام پولیس اور فرسودہ بیوروکریسی کے ہاتھوں ذلیل ہو گئی ہے۔
جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، کساد بازار ی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ بڑی پریشانیوں کا شکار ہے،ملک کے تمام اداروں میں کرپشن اور رشوت بڑھتی ہی چلی جارہی ہیں۔ حکومت نے نیب کو متنازعہ اور احتسا ب کو انتقام کا عنوان دے دیا ہے،چینی ، آٹا سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں اور پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا کرنے والے مافیا کے سامنے حکومت بے بس ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں پر 25 ارب روپے کا ڈاکہ پڑ رہاہے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ریاست جموں و کشمیر کے خلاف اقدام یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے، ایک سال سے جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین لاک ڈاﺅن میں قید کردیا گیاہے ۔عمران خان ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اتفاق رائے سے ایک قومی پالیسی تشکیل دیں ‘موجودہ حکومت ماضی کی روش پر چل رہی ہے’ملک شدید اقتصادی بحران کاشکار ہے سود کی لعنت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ‘ جماعت اسلامی کے کارکنان مسئلہ کشمیر کو ہرسطح پر اجاگر کریں .
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور پاکستان کی آمد کے منتظر ہیں لیکن وزیر اعطم محض ٹویٹ اور بیانات تک ہی محدد ہیں کشمیر ٹویٹ کرنے سے آزاد نہیں ہوگا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیر اعظم نکلتے ایک ایک اسلامی ملک ‘ سلامتی کونسل سمیت ہر درواز ے پر انصاف کے لئے دستک دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا.