صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

دوسری جانب بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق بہاولپور سے بہاولنگر جانے والی مسافر کوچ نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

Shares: