مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ استثنٰی کا مطالبہ تو نبی کریم نے معصوم ہونے کے باوجود نہیں کیا اور نہ ہی کسی خلیفہ راشد نے عدالت میں یا اپنے اقدامات کے لیے استثنیٰ مانگا ہے ہمارے حکمرانوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس کے معاملہ میں جو باتیں پہلے سے طے شدہ ہیں انہیں بار بار نہ چھیڑا جائے بلکہ مدارس کے بارے میں جو اقدامات طے شدہ ہیں ان پر عمل کیا جائے۔
مدارس میں عصری علوم سے متعلق مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت بتائے کہ تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر کیسے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مدارس پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ اور محب وطن بنا رہے ہیں امارت اسلامیہ افغانستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ افغان علماء کی قرارداد کو حکومت کی پالیسی کا حصہ بنائیں۔
پنجاب پولیس کے سابق آئی جی نے خود کو گولی مار لی
قبل ازیں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دنیا کے کسی دستور میں کوئی مثال نہیں ملتی، 18 سال سے کم عمری کی شادی پر سزا خلاف اسلام ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کی امریکی کوشش میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے۔
مشاورتی اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قاری حنیف جالندھری نے نظامت کی اور کہا کہ مجلس اتحاد امت کا مقصد معاشرتی اور سماجی مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے، امت کی رہنمائی کیلئے ایک فورم کی ضرورت تھی، جو قومی اور ملی مسائل پر قرآن و سنت کی روشنی میں قوم اور حکومت کی رہنمائی کر سکے، مجلسِ اتحاد امت پاکستان کا قیام ان ہی مقاصد کے تحت وجود میں آیا، مجلس اتحاد امت کا مقصد امت کا اتحاد اور ملی و قومی مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے۔
پی آئی اے کی نیلامی، فوجی فرٹیلائزر دستبردار








