دینی مدارس کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب آج ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں وزارت تعلیم کی تقریب میں شرکت کریں گے ،تقریب میں دینی مدارس میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبامیں انعامات تقسیم کیےجائیں گے ،وزیراعظم عمران خان تقریب تقسیم انعامات کےمہمان خصوصی ہوں گے، دینی مدارش کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم سمیت مدارس کے سربراہان بھی شریک ہوں گے

تقریب کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی دینی مدارس کے طلبا سے ملاقات کی تھی . دینی مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں ملک کے مختلف سرکاری امتحانی بورڈز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئ جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق المدارس کے 12 جبکہ رابطة المدارس کے ایک طالبعلم کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے ان میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت دینی مدارس کے حوالے سے اہم اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے سربراہان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ملک بھر میں 10 ریجنل دفاتر رجسٹریشن کے لئے قائم کرے گی۔

Shares: