ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستانی دینی مدارس کی خدمات کو سراہاجاتا ہے ۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی ریاست کو ان مدارس کے بارے میں معلومات مکمل نہیں ۔ مدارس کا مربوط اور منظم نیٹ ورک ہے ، ہزاروں مدارس بارے ایسی رپورٹ سے ادارے کی اہلیت پر سوال اٹھیں گے ۔تمام مکاتب فکر کے مدارس کے بورڈ رجسٹرڈ ہیں ۔ہر مکتبہ فکر کے تعلیمی بورڈ کے پاس ہر مدرسہ رجسٹرڈ اور ہر طالب علم اور انتظامیہ کا ریکارڈ موجود ہے ۔ریاست مذہبی تعلیم کی سرپرستی کی بجائے ہمیشہ مدارس کی راہ میں روڑے اٹکاتی ہے ۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی ادارے ہی ٹارگٹ کیوں؟ عصری اداروں پر قوم کا کروڑوں روپیہ خرچ ہوتا ہے جبکہ مدارس اپنی مدد آپ کے تحت چلتے ہیں تب بھی مطعون ہوتے ہیں ۔مدارس پر تنقید کر کے اصل حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔جب تک تمام ادارے آئین میں دیئے گئے اختیارات کے اندر نہیں رہیں گے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

دینی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم میں بھی بازی لے گئے

مدارس،مساجد کی رجسٹریشن کا بل،جے یو آئی سینیٹر کا قائمہ کمیٹی سے واک آؤٹ

بین المدارس کھیلوں کے مقابلے،ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے جیت اپنے نام کر دی

مدارس کے طلبا کو بھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے،مولانا عبدالاکبر چترالی

Shares: