اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراض اٹھا کر اسے واپس بھجوا دیا ہے،
صدر آصف علی زرداری نے حالیہ دنوں میں مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد حکومت نے اس بل کی دوبارہ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے، اور امکان ہے کہ یہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ اس اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر اہم بلز کی منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور صدر کے دستخط نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری میں رکاوٹ آئی تو ان کی پارٹی آئندہ حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، جس میں مدارس رجسٹریشن بل کے علاوہ دیگر اہم قانون سازی بھی کی جا سکے۔
مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری پر حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ جہاں ایک طرف حکومت مدارس کی رجسٹریشن کے ذریعے ان کے نظام میں اصلاحات لانا چاہتی ہے، وہیں دوسری طرف مذہبی جماعتیں اس بل کو اپنے مدارس کی خودمختاری میں مداخلت کے طور پر دیکھتی ہیں اور اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔
پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، چیئرمین پی ٹی اے
اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف
فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟حافظ نعیم الرحمان
وی پی این غیرشرعی، فتویٰ پر کھراسچ میں مذہبی رہنماؤں کا ردعمل
وی پی این کا استعمال غیر شرعی،فتویٰ غلط ہے،مولانا طارق جمیل
دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے
غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف
سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے
پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا
گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام