وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

وزارت داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات کراچی میں ہوئی، جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران علمائے کرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی و اتحادِ امت کے فروغ پر زور دیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، اس موقع پر سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے، مگر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے وزیر داخلہ کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سنی تحریک کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے.

پاکستان کے فضائی حملوں میں دہشت گرد کمانڈر گل بہادر ساتھیوں سمیت ہلاک

اسرائیلی پارلیمنٹ کی مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق بل کی منظوری

نئے پاکستانی پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز، والدہ کا نام بھی شامل

Shares: