مدرسہ سے واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی ،ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ میں پڑھنے والی 15 سالہ لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس حرکت میں آ گئی، ملزمان کو گرفتار کر لیا
واقعہ جہلم کی لڑکی کے ساتھ پیش آیا،جب وہ تلہ گنگ کے مقامی مدرسہ سے چھٹی لے کر واپس جہلم آ رہی تھی، ملزمان نے راستے میں گاڑی میں سے سواریاں اترنے کے بعد کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے.
لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں لڑکی نے ہوش میں آنے کے بعد والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد لڑکی کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا،اورپولیس کو بیان میں کہا کہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سے کھاریاں آرہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راستے میں ہی اتار دیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا اور 24 گھنٹے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور واقعے کے تمام کردار و حقائق ایک دو دن میں بے نقاب ہوجائیں گے،