قصور
احمد علی قصوری ایڈووکیٹ صدر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل  لائرز (AIL) گلوبل قصور ڈسٹرکٹ۔ جو کہ چیئرمین پاکستان وطن کونسل (PWC) بھی ہیں  نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کے 132 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے-
محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کی تخلیق، خواتین کے حقوق کی وکالت، اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلیےبہت اہم کردار ادا کیا۔ مادرِ ملت کی ہمت، لگن، استقامت اور جدوجہدہمیشہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
مادرِ ملت  کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں (PWC) کے  سرپرست اعلیٰ مبارک احمد خان ایڈووکیٹ، ریکٹر ڈاکٹر سید مسعود السید، سینئر وائس ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، چانسلر محمد فتح باز خان، وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدوس، وائس چانسلر محمد الطاف اسحاق، وائس چانسلر سینٹ مسعود احمد (ڈی جی آڈٹ پنجاب)، سیکرٹری جنرل محمد وقاص اور اراکین، (AIL) ڈسٹرکٹ قصور کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئف، ہیڈ کوارٹر کے امور کےچیئف محمد سلیم فرخ ایڈووکیٹ، تحصیل چونیاں  امور کے چیئف محمد شبیر اسحاق ایڈووکیٹ،  تحصیل پتوکی امور کے چیئف محمد عمران رفیق انصاری ایڈووکیٹ، تحصیل کوٹ رادھا کشن امور کے چیئف حافظ ناظم نذیر ایڈووکیٹ، اور تحصیلیوں کے صدور اور اراکین شامل ہیں

مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج تحسین
Shares:







