بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے مدرسے میں پھینکا گیا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ملک آباد میں قائم مدرسے میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو وضو خانے کے قریب گر کر پھٹ گیا، دھماکے میں 4 بچے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔