صوبائی وزیر توانائی، منصوبابندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں 4روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آئیڈیاز 2024 کا کراچی میں انعقاد ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 دفاعی مارکیٹ میں نمائش ٗ فروخت ،مشترکہ منصوبوں،آئوٹ سورسنگ اور تکنیکی تعاون کیلے اہم سنگ میل ہے۔ آئیڈیاز 2024 پاکستان کی دفاعی مارکیٹ کی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون، نئے تجارتی مواقع، اور مقامی صنعت کی ترقی کی راہ ہموارکرتا ہے، دفاعی آئیڈیاز 2024 بہترین فورم کے ساتھ پاکستان کی دفاعی ٹیکنیکل مہارت میں پیش رفت اجاگر کرتاہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ آئیڈیا 2024 اس بات کی بھِی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان جہاں امن و خوشحالی کا خواہاں ہیں وہاں دفاعی صلاحیت میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں۔ پاکستانی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے۔پاکستان دنیا بھر میں قیام امن اور دہشت گرد کے خلاف بے پناہ قربانیوں کے ساتھ اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامز ن ہے توایک صوبائی حکومت سرکاری سازورسامان ومشینری کے ساتھ اسلام آباد میں میں چڑھائی کے لئے کوشاں ہے ۔دوسری طرف اسی تحریک انتشار کی ایک غیر سیاسی خاتون پاکستان سعودی عرب کے تعلقات خراب کروانا چاہتی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ دہشت گرد پارا چنار میں معصوم بے گنا مسافروں کا قتل عام کررہے تھے اور کے پی کے صوبائی حکومت اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہی تھی اور تحریک انصاف کی تمام قیادت اپنے انتشار پسند بانی کے ” میں نہیں تو کچھ نہیں ” فلاسفہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار کا گروہ ملک میں انتشار و افراتفری،بے یقینی صورتحا ل کروانے کی ہمیشہ ناکام کوشش کرتاہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی افراتفری نہ برداشت کی جائے گی اور نہ ہی دھونس، دھرنے اور حملہ آور ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے.

الخدمت بنو قابل، 50 ہزار سے زائد مفت آئی ٹی کورسز کروائے ،منعم ظفر خان

کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

Shares: