معیشت کا یہ حشر کیسے ہوا ،فواد چوہدری نے بتادیا

0
40

معیشت کا یہ حشر کیسے ہوا ،فواد چوہدری نے بتادیا

باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہےپیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے باعث معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا،معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،ملک کی تاریخ میں پہلی بار چارہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا،

وزیراطلاعات کا کہنا تھا بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کرنےکی کوششش میں حصہ ڈالا .بیرون ملک پاکستانیوں نےایک ہزار ارب روپیہ پاکستان بھیجا،گندم،چاول،گنااور مکئ کی تاریخی پیداوار ہوئی.زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوا ،

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا،ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا،اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے،

معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے،اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا،

Leave a reply