حکومت و اپوزیشن آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے ملکی مفاد میں آگے بڑھیں.نائب صدر مرکزی مسلم لیگ

لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ خاندانی اور مفادات کی سیاست کرنے والوں کو قوم مسترد کر رہی ہے.مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے.حکومت و اپوزیشن آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے ملکی مفاد میں آگے بڑھیں. مرکزی مسلم لیگ متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ ہم نے تعمیر وطن میں اپنا کردار ادا کر کے تکمیل پاکستان کرنی ہے اورطن عزیز پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنانا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی سیاسی خاندان کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کیا،چک نمر 6 ج ب تحصیل صدر فیصل آباد کے معروف چٹھ خاندان کی سیاسی شخصیت ،مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن ،چوہدری اشفاق احمد چٹھ نے ساتھیوں سمیت نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ طلحہ سعید ،جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع فیصل آباد چوہدری احسن تارڑ سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کو خیرباد کہتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا.

اس موقع پر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے دروازے ہمیشہ ان لوگوں کے لیے کھلے ہیں جو ملک کی ترقی، عوام کی فلاح اور سیاست میں اخلاقی قدروں کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ چٹھ خاندان نے مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی،چٹھ خاندان کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی. مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا مقصد پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے . ہم ایک ایسی جماعت کے طور پر کام کر رہے ہیں جو عوامی خدمت کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے.ایوانوں میں جانے والے آپس میں الجھنے کی بجائے عوام کے حقوق کی ترجمانی کریں اور پاکستانی قوم کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری سے نکالیں.

Shares: