مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل

لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے یہ سلسلہ نہ صرف سردی میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ زرعی علاقوں میں فصلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم کی صورت حال کے مطابق اپنے حفاظتی اقدامات کریں۔

صوبہ سندھ میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی، کراچی میں آج کم سے کم پارہ11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے ہفتے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہفتے کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں2.5ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہرصوبے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتروقت ہوائوں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اورکم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے،ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

Comments are closed.