کراچی: مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم منگل کی دوپہر بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
دوسری جانب برازیل میں طوفانی باعشوں نے تباہی مچا دی ہے،، مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے زیادہ اموات ریوڈی حنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی ہیں جبکہ ان علاقوں مین موسلا دھار بارش کے دوران کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت سی املاک تباہ ہوئیں اور اور مکان منہدم بھی ہو گئے،برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے، حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے 5400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔








