قصور کے قریبی گاؤں مہالم کلاں میں لوگ واٹر سپلائی کا سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق قصور قریبی اور گنڈہ سنگھ روڈ پر واقع گاؤں مہالم کلاں میں لوگ گٹروں جیسا پانی پینے پر مجبور ہیں واٹر سپلائی کے پائپ پرانے اور بوسیدہ ہو چکے ہیں جن میں سیوریج کا پانی مل جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی تو نہانے کے قابل بھی نہیں جسے ہم مجبوری میں پی رہے ہیں جس سے مختلف امراض پھیلنے کا خطرہ ہیں لوگوں نے ڈی سی قصور سے صاف پانی کی بحالی کی اپیل کی ہے

لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور
Shares: