اسلام آباد: وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

باغی ٹی وی: وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کی بتدریج بحالی کا عمل جاری ہے، نومبرمیں پی ایس ایکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور زرعی شعبہ کی کارکردگی مثبت دکھائی دے رہی ہے،سٹاک مارکیٹ کی گزشتہ پانچ ماہ کی سرگرمیوں کے معیشت پر مثبت اترات مرتب ہوئے-

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گندم کی کاشت ہدف کے مطابق ہوئی، ربیع سیزن کے پیداواری اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں گندم کے پیداواری رقبے میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹریکٹروں کی پیداوار میں 60.7 فیصد اورسیل میں 98.2 فیصد اضافہ ہوا، یوریا کھاد کی کھپت میں 5.6 فیصد اور ڈی اے پی میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری سے جرمانوں کی نئی شرح لاگو

اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبرتک اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران جاری اخراجات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جولائی سے اکتوبر تک سود ادائیگیوں میں 63 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں مہنگائی 28.5 فیصد اور جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے-

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جولائی سے نومبر تک درآمدات 16 فیصد کم ہوئیں، اس دوران جاری کھاتوں کاخسارہ 64.5 فیصد کم ہوا، جولائی سےاکتوبرتک بجٹ خسارےمیں31.9 فیصد کمی ہوئی-

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر تھا، چینی سرمایہ کاری کی وجہ سے براہ راست سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر سرمایہ کاری 656.1ملین ڈالر رہی، پالیسی ریٹ کو گزشتہ سطح 22 فیصد تک برقرار رکھا گیا، صارفین کیلئےاشیاٗ کی خریدوفرخت کا انڈیکس نومبر میں 3.1 فیصد رہا-

Shares: