ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

0
39
mahaitr

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد بھی بیمار ہو گئے، مہاتیر محمد کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا

خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد کو کھانسی کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے ضروری ٹیسٹ لکھ کر دیئے، جس کے بعد مہاتیر محمد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے،مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد تین روز سے ہسپتال میں داخل ہیں، وہ مزید کچھ روز ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے،

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں،مہاتیر محمد مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018ء سے فروری 2020ء پر محیط تھا

دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمدکا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 اور دوسرا 2007 میں ہوا تھا ،مہاتیرکا سیاسی سفر 40 سال تک محیط رہا۔

Leave a reply