کرونا کے باوجود ماہ اگست میں ہدف سے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی،ایف بی آر

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں ہدف سے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی،

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے محصولات کے حصول میں انتظامی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان کسٹمز اگست 2020 میں کسٹمز ڈیوٹی کا مقر ر کردہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اگست 2020 کے لیے مقر ر کردہ ہدف 44.3 ارب روپے تھا جبکہ پاکستان کسٹمز نے 45.9 ارب روپے اکھٹے کر لئے ہیں جو کہ اگست کے ماہ میں مقر ر کردہ ہدف سے 3 فیصد زائد ہے۔ موجودہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کسٹمز نے 93.9 ارب روپے ریوینیو کی مد میں اکھٹے کئے ہیں جبکہ مقر ر کردہ ہدف 87.3 ارب روپے تھا اس طرح 7.5 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

اگست کے آخری ہفتہ میں کراچی میں ہونے والے بارشوں کی وجہ سے درآمدی اشیاء کی سست کلیرنس کے باوجود پاکستان کسٹمز نے ریوینیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔

Leave a reply