پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی آنے والی فلم "لو گرو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کہ 6 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

لندن میں تشہیری مہم کے دوران سوشل میڈیا پر ماہرہ اور ہمایوں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان کو ایک ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کچھ نوجوانوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، دونوں فنکار ایک بگھی (گھوڑا گاڑی) میں سوار ہو کر تقریب میں پہنچے، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، تصاویر بنوائیں اور فلم کے حوالے سے بات چیت کی۔ تاہم، کچھ افراد نے ماہرہ خان کی موجودگی پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

چند مداحوں نے یہ مناظر موبائل فونز پر ریکارڈ کیے، جس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ خوش قسمتی سے ماہرہ کے ساتھیوں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں بحفاظت ہجوم سے نکالا۔اب تک ماہرہ خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان حالیہ دنوں میں ذہنی صحت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کر چکی ہیں، انہوں نے ڈپریشن کو ایک بیماری قرار دیتے ہوئے کھل کر بات کی، جس پر ان کی کافی پذیرائی ہوئی۔

کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

Shares: