دہشت گردی کا خاتمہ محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین کی ملاقات
sarfaraz bhughti

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و اراکین سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک، اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سید اقبال شاہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج یا سیکورٹی فورسز کی نہیں، بلکہ یہ ہر فرد کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے اور اس کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے شہداء کے لئے دعا مغفرت
وزیر اعلیٰ نے ریلوے اسٹیشن بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے آئینی بینچز کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے۔پیپلز لائرز فورم کی فعالیت اور اتحاد و اتفاق کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ اس کمیٹی کا مقصد فورم کی سرگرمیوں کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے حکومت پرعزم ہے اور اس کے لیے تمام اداروں اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے وکلاء سے درخواست کی کہ وہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کی رہنمائی اور معاونت کے لیے فعال کردار ادا کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے وکلاء کی مدد اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پیپلز لائرز فورم کے اراکین کو یقین دلایا کہ ان کے تعاون سے صوبے میں ترقی اور امن قائم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

Comments are closed.