بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیرگھر پہنچ گئے

بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پانچ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے ان کے گھروں تک پہنچا یا
0
66
lahore

لاہور: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 5 ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے ان کے گھروں تک پہنچا دیا-

باغی ٹی وی: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پانچ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن نے ان کے گھروں تک پہنچا دیا، پانچوں ماہی گیر گزشتہ روز بھارت سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستان کے حوالے کیےگئے تھے5 ماہی گیروں میں سے 2 کو ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے آج شام 6 بجے لاہور سے کراچی لایا گیا۔ انہیں ایدھی سینٹر پر اہلخاںہ کے حوالے کیا گیا۔

ماہی گیروں کو کراچی لانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کئے48 سالہ محمد حنیف ولد فتح محمد کا تعلق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مہاجر کیمپ سے ہے جبکہ دوسرا ماہی گیر 30 سالہ محمد علی ولد عاقل سندھ کے شہر بدین سے تعلق رکھتا ہے دیگر تین ماہی گیروں میں محمد شان ملتان میں شیر شاہ روڈ، محمد وقاص عارف والا اور محمد نازش لاہور کا رہائشی ہے۔

روس کی نمائندگی کےبغیرسعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات شروع

یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

Leave a reply