کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو فیشن شو میں ریمپ واک کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں ماہرہ خان ایک فیشن شو میں پرجوش انداز میں واک کرتی نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ و ماڈل کا یہ انداز بلکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماہرہ کے اس پرجوش انداز کو ضرورت سے زیادہ پُر اعتماد اور غیر پیشہ وارانہ رویہ قرار دے دیا۔
صارفین نے کہا کہ ماہرہ خان جلدی میں لگ رہی ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس کے بعد کسی سے لڑنے جا رہی ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ وہ خوبصورت ہونے کے بجائے حد سے زیادہ پراعتماد نظر آتی ہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی چہل قدمی عالیہ بھٹ کی حالیہ واک سے متاثر ہے،ایک صارف نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز ہی اس طرح انٹری مارتے ہیں-
واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں نیٹ فلکس پر اپنی آنے والی فلم ’جو بچے ہیں سنگ سمٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی-