محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

mehmood jan achakzai

چیئرمین پشتون خوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نےجاری کیے ، وارنٹ گرفتاری کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں،تھانہ گوالمنڈی میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کےدوران کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کر کے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

Comments are closed.